اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر برائے امور خارجہ، محمد جواد ظریف نے بغداد میں عراقی نیشنل وزڈم موومنٹ اور عراقی اتحاد کے رہنما ، سید عمار الحکیم کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
محمد جواد ظریف ، جو ایک وفد کے ہمراہ بغداد کے دورے پر ہیں ، نے اس سے قبل عراق کے صدر جمہوریہ ’برہم صالح‘ الفتح پارٹی کے سربراہ ’ہادی العامری‘ وزیر خارجہ ’فواد حسین‘ اور عراق کے وزیر اعظم ’مصطفیٰ الکاظمی‘ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ، دونوں فریقین نے ایران عراق تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور انتہائی اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر ظریف نے بغداد پہنچتے ہی سب سے پہلے سردار قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی جائے شہادت پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲